پنجاب کے سکولوں میں 25 سے 31 دسمبر تک موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان خیبر پی کے کے میدانی علاقوں میں 23 سے 31 دسمبر، پہاڑی علاقوں میں 28 فروری تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے
لاہور (آن لائن + صباح نیوز) محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب نے موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کردیا۔ 25 دسمبر کو پہلی چھٹی ہو گی، طلبہ 2 جنوری بروز سوموار سکول آئیں گے۔ موسم میں تبدیلی کے باعث محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب لاہور اور صوبہ بھر کے تمام اضلاع کے ای ڈی اوز کو مراسلہ جاری کیا ہے جس کے مطابق موسم سرما کی چھٹیاں 25 دسمبر سے 31 دسمبر تک ہوں گی جبکہ یکم جنوری کو اتوار کا دن ہونے کے باعث ایک چھٹی اضافی ہوگی۔علاوہ ازیں محکمہ تعلیم خیبر پی کے نے بھی موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔
وفاقی حکومت نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو چارج چھوڑنے کا حکم دیدیا
محکمانہ ذرائع کے مطابق میدانی علاقوں کے تعلیمی ادارے 23 دسمبر سے 31 دسمبر تک بند رہیں گے جبکہ پہاڑی علاقوں کے تعلیمی ادارے 23 دسمبر سے 28 فروری 2017ءتک بند رہیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ موسم سرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلامیہ جاری کردیاگیا ہے۔