شادی کی پہلی رات جوڑا دم گھٹنے سے جاں بحق

 شادی کی پہلی رات جوڑا دم گھٹنے سے جاں بحق
 شادی کی پہلی رات جوڑا دم گھٹنے سے جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پاراچنار (اے این این) پاراچنار میں کمرے میں گیس بھرنے سے میاں بیوی شادی کی پہلی رات ہی دم گھٹنے کے باعث جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈنڈر روڈ کے رہائشی حسنین ممتاز کی کل راحیدہ سے شادی ہوئی، حسنین نے کمرے کو گرم رکھنے کیلئے چولہا جلایا جس سے کمرے میں گیس بھرگئی۔ رشتہ داروں نے صبح دروازہ نہ کھولنے پر اسے توڑا تو اندر لاشیں پڑی تھیں جس کے فوری بعد اُنہیں ہسپتال منتقل کیاگیاجہاں ڈاکٹروں نے رات کو ہی موت کی تصدیق کردی۔

ایجنسی ہیڈکوارٹر ہسپتال نے ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کردیا جن کی تدفین کردی گئی۔‎

مزید :

کرّم -