بارات میں فائرنگ سے پیسے لوٹنے والا بچہ جاں بحق‘ دولہا کا والد زخمی

بارات میں فائرنگ سے پیسے لوٹنے والا بچہ جاں بحق‘ دولہا کا والد زخمی
 بارات میں فائرنگ سے پیسے لوٹنے والا بچہ جاں بحق‘ دولہا کا والد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چک جھمرہ (ویب ڈیسک) تھانہ ساہیانوالہ کے نواحی گاؤں چک نمبر 44 ج۔ب پکاڈلہ میں محمد اکرام کی بارات تھی‘ دولہا کے دوستوں نے خوشی میں فائرنگ کر دی جس کی زد میں آکر دولہا کا والد ثناء اللہ اور قریبی محلہ دار 9 سالہ بچہ عمر ندیم بارات میں پیسے لوٹتے ہوئے زخمی ہوگئے۔ دونوں کو تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال فیصل آباد لے جایا گیا جہاں عمر ندیم جانبر نہ ہو سکا۔ ثناء اللہ کی حالت بھی انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -