پاکستان نے برسبین ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی دکھا کر بھارت کا ریکارڈ بھی توڑ دیا

پاکستان نے برسبین ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی دکھا کر بھارت کا ریکارڈ بھی توڑ ...

برسبین (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے برسبین ٹیسٹ میں بہترین کارکردگی سے جہاں کئی ریکارڈز اپنے نام کئے ہیں وہاں بھارت کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔

برسبین ٹیسٹ: آسٹریلیا سنسنی خیز مقابلے کے بعد اپنے ہی گھر میں ”تاریخی شرمندگی“ سے بچ گیا، پاکستان کو 39 رنز سے شکست، اسد شفیق کی سنچری اور ٹیل اینڈرز کی بہادری نے میچ یادگار بنا دیا

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 490 رنز کا ہدف دیا تو پاکستانی ٹیم نے 450 رنز بنائے۔ اسد شفیق، وہاب ریاض، محمد عامر اور یاسر شاہ نے آسٹریلوی باﺅلرز کو تگنی کا ناچ نچا دیا۔

پاکستان نے ناصرف برسبین کرکٹ گراﺅنڈ پر چوتھی اننگز میں سب سے زیادہ مجموعی رنز بنانے کا اعزاز اپنے نام کیا بلکہ پورے آسٹریلیا میں کسی بھی گراﺅنڈ پر چوتھی اننگز میں سب سے زیادہ مجموعہ بنانے کا بھارتی ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔

اسد شفیق نے برسبین ٹیسٹ میں سنچری بنا کر دنیائے کرکٹ کے معتبر بلے باز سر گیری سوبرز کا ریکارڈ توڑ دیا

بھارت نے 1977-78 میں آسٹریلیا میں کھیلی گئی سیریز کے ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں چوتھی اننگز میں بلے بازی کرتے ہوئے 445 رنز بنائے تھے تاہم پاکستان نے برسبین ٹیسٹ کی چوتھی اننگز میں 450 رنز بنا کر یہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔

مزید : کھیل

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...