گریڈ18کی خاتون افسرکاجنسی ہراساں کرنیکا الزام

گریڈ18کی خاتون افسرکاجنسی ہراساں کرنیکا الزام

لاہور (ویب ڈیسک)محکمہ لائیو سٹاک پنجاب میں گریڈ 18 کی خاتون افسر نے جنسی طور پر ہراساں کئے جانے کا الزام لگا دیا،بائیو کیمسٹ روز ینہ سردار نے وزیر اعلیٰ شہبازشریف کوتحریری درخواست میں الزام عائد کیا کہ اسے لائیو سٹاک کے آفس میں بہانے سے بلا کر ہراساں کیا گیا، صبح 9 بجے سے شام ساڑھے 7 بجے تک دفتر میں بند رکھا گیاجبکہ دن بھر فون سننے اور بات کرنے کی اجازت بھی نہ دی گئی جس کے باعث اس دوران گھر والوں سے کوئی رابطہ نہیں ہو سکا۔ متاثرہ خاتون افسرنے مزیدبتایا کہ دفتر میں محبوس رکھنے کے دوران اس سے انتہائی نازیبا گفتگو کی گئی جو ناقابل بیان ہے جبکہ یہ اقدام محکمہ کی دیگر خواتین کی عزت بچانے کیلئے اٹھایا۔

مزید : لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...