آصف زرداری کے استقبال کیلئے مرکزی اور صوبائی قیادت کو کراچی پہنچے کی ہدایت

آصف زرداری کے استقبال کیلئے مرکزی اور صوبائی قیادت کو کراچی پہنچے کی ہدایت
آصف زرداری کے استقبال کیلئے مرکزی اور صوبائی قیادت کو کراچی پہنچے کی ہدایت

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پیپلز پارٹی نے سابق صدر آصف علی زرداری کا بھر پور انداز میں استقبال کر نے کی تیاریاں شروع کر دیں ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے 23دسمبر کو سابق صدر آصف علی زرداری کی وطن واپسی پر والہانہ استقبال کرنے کیلئے مرکزی اور تمام صوبوں کی قیادت کو کراچی پہنچنے کی ہدایت کر دی ہے اور اس روز 1لاکھ کارکنوں کو جمع کرنے کے حوالے سے پلاننگ بھی کی جا رہی ہے ۔

لاہور ہائی کورٹ نے تمام نابینا افراد کو میرٹ پر نوکری دینے کا حکم دیدیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کے رہنماﺅں نے سابق صدر آصف علی زرداری کو استقبال کے بعد ایئر پورٹ پر ہی خطاب کرنے کا مشورہ دیا ہے تاہم ابھی اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا ۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئر پورٹ سے انہیں ریلی کی صورت میں بلاول ہاﺅس لایا جائے گا اور ریلی کی وجہ سے کراچی میں سات گھنٹے تک ٹریفک بھی جام رہی سکتی ہے ۔ انکا طیارہ جناح ٹرمینل ٹوپر لینڈ کریگا ۔

مزید : کراچی