انڈر 19ایشیا کپ:پاکستان ٹرافی کی دوڑ سے باہر ہوگیا

انڈر 19ایشیا کپ:پاکستان ٹرافی کی دوڑ سے باہر ہوگیا
 انڈر 19ایشیا کپ:پاکستان ٹرافی کی دوڑ سے باہر ہوگیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کولمبو (ویب ڈیسک)انڈر19ایشیا کپ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ،بنگلہ دیش کیخلاف سنسنی خیز مقابلے میں ایک وکٹ سے کامیابی اور 9یکساں پوائنٹس کے باوجود پاکستان ٹرافی کی دوڑ سے باہر ہوگیا۔ خراب رن ریٹ کے باعث گرین شرٹس کا ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گال میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان ناصر نواز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کو ترجیح دی۔

برسبین ٹیسٹ میں اسد شفیق کی کارکردگی پر ٹیم خوش ، کیک کاٹا گیا

بنگلہ دیشی ٹیم 49.5اوورز میں 230رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ جواب میں پاکستان نے ہدف 49.1اوورز میں 9 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔ دیگر میچز میں بھارت نے سری لنکا کو 6وکٹوں اور افغانستان نے سنگاپور کو 9وکٹوں سے ہرادیا۔ایونٹ میں آج پہلے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن بھارت کو میزبان سری لنکا کا چیلنج درپیش ہوگا جبکہ بدھ کو گروپ بی میں سرفہرست بنگلہ دیش کی ٹیم دوسرے سیمی فائنل میں افغانستان کا سامنا کرے گی۔

مزید : کھیل