برسبین ٹیسٹ میں نصف سنچری، یونس خان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

برسبین ٹیسٹ میں نصف سنچری، یونس خان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا
برسبین ٹیسٹ میں نصف سنچری، یونس خان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

برسبین (ڈیلی پاکستان آن لائن) لیجنڈ کرکٹر یونس خان برسبین ٹیسٹ میں پاکستان کی دوسری اننگز میں 65 رنز بنا کر ٹیسٹ میچ کی چوتھی اننگز میں سب سے بہترین اوسط والے تیسرے بلے باز بن گئے ہیں۔

برسبین ٹیسٹ: آسٹریلیا سنسنی خیز مقابلے کے بعد اپنے ہی گھر میں ”تاریخی شرمندگی“ سے بچ گیا، پاکستان کو 39 رنز سے شکست، اسد شفیق کی سنچری اور ٹیل اینڈرز کی بہادری نے میچ یادگار بنا دیا

تفصیلات کے مطابق پاکستان برسین ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے 490 رنز کے ہدف کا تعاقب کر رہا تھا اور یونس خان نے اس اننگز میں 65 رنز بنائے اور یوں ٹیسٹ میچ کی چوتھی اننگز میں ان کی رنز بنانے کی اوسط 55.42 ہو گئی۔

اسد شفیق نے برسبین ٹیسٹ میں سنچری بنا کر دنیائے کرکٹ کے معتبر بلے باز سر گیری سوبرز کا ریکارڈ توڑ دیا

اس اننگز کے بعد وہ 1000 سے زیادہ رنز کے حامل دنیا کے 27 بلے بازوں میں بہترین اوسط رکھنے والے تیسرے بلے باز بن گئے ہیں۔ ایشیاءسے باہر کسی ٹیسٹ میچ میں ہدف کا تعاقب کرنے والے انہوں نے اپنے کیرئیر کی تیسری نصف سنچری بنائی تھی۔

مزید : کھیل