دہشتگردی کی حمایت پر پاکستان کو تنہا کردینا چاہیے: بنگلہ دیش

دہشتگردی کی حمایت پر پاکستان کو تنہا کردینا چاہیے: بنگلہ دیش
 دہشتگردی کی حمایت پر پاکستان کو تنہا کردینا چاہیے: بنگلہ دیش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈھاکہ (آئی این پی)بنگلہ دیش نے ایک بار پھر پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں کی حمایت اور پناہ دینے پر پاکستان کو تنہا کردینا چاہیے ،ڈھاکہ دہشتگردی کے خلاف نئی دہلی کے ساتھ کھڑے ہیں ، بنگلہ دیشی وزیر داخلہ اسدالزمان خان کمال نے بھارت اور بنگلہ دیش میں ہونے والے دہشتگرد حملوں کی جڑیں پاکستان سے ملتی ہیں،دہشتگردی کے معاملے پر دونوں ممالک کا موقف ایک ہے۔

بھارتی خبررساں ادارے ’’پی ٹی آئی ‘‘ کو انٹرویو میں بنگلہ دیشی وزیر داخلہ کا کہنا تھاکہ پاکستان نے ہمیشہ دہشتگردوں کی حمایت کی اور انھیں پناہ دی ہے۔ہم سمجھتے ہیں کہ جو دہشتگردی کی حمایت کرتے ہیں انکی حوصلہ شکنی اور انھیں تنہا کردینا چاہیے۔ہمیں ایسے دہشتگرد حملوں کی کی مذمت اور حوصلہ شکنی کیلئے سب کچھ کرنا چاہیے۔ ایسے دہشتگرد حملے کسی بھی ملک کے خلاف نہیں کیے جانے چاہیں۔ان کا کہنا تھاکہ بھارت اور بنگلہ دیش میں ہونے والے دہشتگرد حملوں کی جڑیں پاکستان میں ہیں۔دونوں ملک دہشتگردی کے مسئلے پر ایک موقف رکھتے ہیں۔