فیصل آباد ائیر پورٹ پر پی آئی اے کی پرواز دس گھنٹے تاخیر سے پہنچی،پھر مسافروں کو ایسی خبر سنا دی کہ سب غصے سے آگ بگولہ ہو گئے

فیصل آباد ائیر پورٹ پر پی آئی اے کی پرواز دس گھنٹے تاخیر سے پہنچی،پھر مسافروں ...
فیصل آباد ائیر پورٹ پر پی آئی اے کی پرواز دس گھنٹے تاخیر سے پہنچی،پھر مسافروں کو ایسی خبر سنا دی کہ سب غصے سے آگ بگولہ ہو گئے

فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائنز کی ایک اور نا اہلی سامنے آگئی ،جدہ سے فیصل آباد آنے والی پرواز 10گھنٹے تاخیر سے پہنچی جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔فیصل آباد پہنچ کر پی آئی اے انتظامیہ نے مسافروں کو بتا یا کہ ان کا سامان جدہ میں ہی رہ گیا ہے جس پر مسافرآگ بگولہ ہو گئے ۔

پی آئی اے کی پروازپی کے 898میں دوران پرواز خرابی ، جہاز حادثے سے بال بال بچ گیا

نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق جدہ سے فیصل آباد آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 764 کو گزشتہ رات 10بجے فیصل آباد انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر پہنچنا تھا لیکن دس گھنٹے کی تاخیر کے بعد پرواز آج صبح 5بجکر 20منٹ پر پہنچی ۔پرواز میں عمرہ کے فرائض ادا کر کے واپس آنے والے زائرین بھی موجود تھے جنہیں اس تاخیر پر شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔فیصل آباد ائیر پورٹ پہنچنے پر مسافروں کو بتا یا گیا کہ ان کا سامان جدہ میں ہی میں رہ گیا ہے جس پر مسافروں کو شدید غصہ آگیا اور انہوں نے پی آئی اے انتظامیہ سے احتجاج بھی کیا ۔

مزید : فیصل آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...