مہندی تقریب سے واپسی پر رقاصہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی

مہندی تقریب سے واپسی پر رقاصہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی
 مہندی تقریب سے واپسی پر رقاصہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چھانگا مانگا (ویب ڈیسک) چھانگا مانگا کے نواحی گاؤں نتھو کوٹ میں اوباش افراد نے مہندی کی تقریب میں شو کرکے واپس جانے والی ڈانس پارٹی کو زبردستی روک کر رقاصہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی کر ڈالی۔

لاہور سے تعلق رکھنے والی ڈانس پارٹی رات گئے نتھو کوٹ کے نوجوان آصف بھٹی عرف باؤ کی مہندی تقریب میں شوکرکے کار پر واپس جارہی تھی کہ چک نمبر 17کے قریب ملزمان نثار علی، نادر علی اور ابراہیم نے سڑک کے درمیان کار کھڑی کرکے انہیں روک لیا اور اس میں موجود ڈانسر کو اسلحہ کے زور پر کار سے کھینچ لیا اور قریبی کھیت میں لے جاکر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ملزمان ڈانسر کو زیادتی کے بعد کار میں ڈال کر اغوا کرکے لے جارہے تھے کہ 15کی کال پر پولیس پہنچ گئی اور ملزمان کو پکڑلیا، چھانگ مانگا پولیس مصروف تفتیش ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -