ق لیگ کا بھی کارکنون کو منظم اور فعال کرنے کیلئے سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ
لاہور (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ق) نے بھی کارکنوں کو منظم اور فعال کرنے کیلئے سیاسی سر گرمیاں کرنے کا فیصلہ کر لیا ،آنے والے دنوں میں اس سلسلہ میں لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ق) کی قیادت نے بھی اپنے کارکنوں کو منظم اور فعال کرنے کیلئے ان سے رابطے بڑھانے اور سیاسی سر گرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلہ میں کیا طریق کار اپنایا جائے اس کیلئے مشاورت کا عمل جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق پارٹی کو فعال کرنے کے لئے کنونشنز کے انعقاد کا مشورہ دیا گیا ہے جس پر غور کیا جارہا ہے۔