پاکستانی ٹیم نے ٹیسٹ کرکٹ میں وہ کام کر دیا جو 10 سالوں میں کوئی ٹیم نہ کر سکی، قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا

پاکستانی ٹیم نے ٹیسٹ کرکٹ میں وہ کام کر دیا جو 10 سالوں میں کوئی ٹیم نہ کر سکی، ...
پاکستانی ٹیم نے ٹیسٹ کرکٹ میں وہ کام کر دیا جو 10 سالوں میں کوئی ٹیم نہ کر سکی، قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا

برسبین (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلیا نے برسبین ٹیسٹ میں پاکستان کو 39 رنز سے شکست تو دیدی ہے لیکن وہ گرین شرٹس کو ریکارڈ بنانے سے روکنے میں ناکام رہی ہے۔

برسبین ٹیسٹ: آسٹریلیا سنسنی خیز مقابلے کے بعد اپنے ہی گھر میں ”تاریخی شرمندگی“ سے بچ گیا، پاکستان کو 39 رنز سے شکست، اسد شفیق کی سنچری اور ٹیل اینڈرز کی بہادری نے میچ یادگار بنا دیا

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیم اگرچہ برسبین ٹیسٹ ہار گئی ہے لیکن اپنی شاندار کارکردگی اور ہمت و بہادری سے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ پاکستان نے 490 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 450 رنز بنائے اور پوری ٹیم آﺅٹ ہو گئی لیکن اس کے ساتھ ہی وہ ایک دہائی میں کسی بھی ٹیسٹ میچ میں بڑے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 2 بار 350 سے زائد مجموعی سکور بنانے والی واحد ٹیم بن گئی ہے۔

اسد شفیق نے برسبین ٹیسٹ میں سنچری بنا کر دنیائے کرکٹ کے معتبر بلے باز سر گیری سوبرز کا ریکارڈ توڑ دیا

اس میچ میں اسد شفیق، اظہر علی، محمد عامر، وہاب ریاض اور یاسر شاہ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلین ٹیم کو ناکوں چنے چبوائے۔

مزید : کھیل

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...