میچ میں شکست کے بعد پاکستانی کراﺅڈ نے ”دل دل پاکستان “گنگنا کر ٹیم کا حوصلہ بڑھا دیا

میچ میں شکست کے بعد پاکستانی کراﺅڈ نے ”دل دل پاکستان “گنگنا کر ٹیم کا حوصلہ ...
میچ میں شکست کے بعد پاکستانی کراﺅڈ نے ”دل دل پاکستان “گنگنا کر ٹیم کا حوصلہ بڑھا دیا

برسبین (ڈیلی پاکستان آن لائن )آسٹریلیاکے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سریز کے پہلے میچ میں پاکستان سخت مقابلے کے بعد ہار گیا لیکن قومی ٹیم کی سخت محنت کے بعد اس ہار پر شائقین کرکٹ خاصے پر جوش نظر آئے ۔برسبین میں میچ دیکھنے کے لیے پاکستانی ہجوم کی تعداد خاصی زیادہ تھی اور وہ اسٹیڈیم میں پاکستانی بلے بازوں کا مورال بلند رکر نے کے لیے نعرے بازی کر رہے تھے ۔میچ میں شکست کے بعد پاکستانی کراﺅڈ نے ٹیم کا حوصلہ بڑھانے کے لیے جنید جمشید کا ملی ترانہ ”دل دل پاکستان “بھی گنگنا یا ۔اسٹیڈیم میں موجود پاکستانی کراﺅڈ نے جب بلند آواز میں دل دل پاکستان گنگنا یا تو اس سے نہ صرف پاکستانی بلے بازوں اور ڈریسنگ روم میں بیٹھے کھلاڑیوں نے انجوائے کیا بلکہ وہاں موجود آسٹریلین کراﺅڈ بھی ترانے کی دھن پر جھومنے لگا ۔واضح رہے کہ آج برسبین اسٹیڈیم میں انٹری مفت تھی اور اس لیے پاکستانی کراﺅڈ بہت بڑی تعداد میں نظر آرہا تھا ۔

مچل سٹارک کی محمد عامر سے تلخ کلامی

مزید : کھیل

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...