ہر جماعت کی وزارت عظمیٰ کی خواہش اپوزیشن اتحاد میں رکاوٹ ہے : چودھری شجاعت حسین

ہر جماعت کی وزارت عظمیٰ کی خواہش اپوزیشن اتحاد میں رکاوٹ ہے : چودھری شجاعت ...
ہر جماعت کی وزارت عظمیٰ کی خواہش اپوزیشن اتحاد میں رکاوٹ ہے : چودھری شجاعت حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین نے انکشا ف کیا ہے کہ ہر جماعت کی وزارت عظمیٰ کی خواہش اپوزیشن کے اتحاد میں رکاوٹ ہے ۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں قومی مفاد کے ایجنڈے پر فوکس کریں کیونکہ بڑا ٹارگٹ ملک کو بچانا اور بادشاہت کا خاتمہ ہے ۔

لاہور ہائی کورٹ نے تمام نابینا افراد کو میرٹ پر نوکری دینے کا حکم دیدیا

چودھری شجاعت حسین نے ایک سوال پر کہا کہ آصف زرداری کی وطن واپسی خوش آئند ہے اور انکی واپسی پر ملاقات بھی کریں گے ۔ ”اپوزیشن جماعتیں وزیر اعظم کے امیدوار نامزد کرنے کا سلسلہ بند کریں “۔
انکا کہنا تھا کہ وزارت عظمی کے امیدواروں کی ابھی سے نامزدگی کیوں کی جا رہی ہے ، یہ سلسلہ بند ہونا چاہیئے تاکہ اپوزیشن جماعتیں ملکر قومی مفادات کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہو سکیں ۔

مزید :

لاہور -