جنوبی افریقہ کی ویمن انڈر 19ٹیموں میں تاریخ کا انوکھا میچ ہو گیا ،نو خاتون کھلاڑی صفر پر آﺅٹ ،ایک کھلاڑی نے نا قابل شکست سکور بنا لیا
کیپ ٹاون(ڈیلی پاکستان آن لائن )جنوبی افریقہ کی انڈر 19ویمن ٹیموں کے درمیان ایک انوکھا میچ ہو گیا جس میں 9خاتون کھلاڑی صفر پر آﺅٹ ہو گئیں تاہم صرف ایک کھلاڑی ڈٹی رہی جس نے 160رنز بنا کر نا قابل شکست اننگز کھیل ڈالی ۔اس میچ کو تاریخ کا سب سے دلچسپ میچ قرار دیا جا رہا ہے جس میں 19 سالہ خاتون کھلاڑی شانیا لی سوارٹ نے حقیقی معنوں میں ون ویمن شو والی کارکردگی دکھا کر اپنا نام کرکٹ کی تاریخ میں درج کروا لیا ہے۔
مچل سٹارک کی محمد عامر سے تلخ کلامی
یہ تاریخی میچ جنوبی افریقہ ی دو انڈر 19 ٹیموں ماپوملنگا اور ایسٹرن گاوٹنگ کے درمیان کھیلا گیا۔ ماپوملنگا کی جانب سے کھیلنے والی شانیا سوارٹ اپنی ساتھی کھلاڑی سوانی پول کے ساتھ میدان میں اتریں لیکن ٹیم کی دیگر تمام بلے باز یکے بعد دیگرے بغیر کوئی رن بنائے آوٹ ہو کر پویلین لوٹتی رہیں لیکن شانیا نے اس موقع پر ایسی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا جس کی توقع مرد کھلاڑیوں سے بھی نہیں کی جا سکتی۔ شانیا سوارٹ نے 86 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 12 چھکوں اور 18 چوکوں کی مدد سے 160 رنز کی ناٹ آوٹ اننگز کھیلی۔ دوسری جانب نکولیٹ پھِیری وکٹ پر کھڑی رہیں اور شانیا کو رنز بنانے میں بھرپور مدد فراہم کی۔
اسد شفیق نے برسبین ٹیسٹ میں سنچری بنا کر دنیائے کرکٹ کے معتبر بلے باز سر گیری سوبرز کا ریکارڈ توڑ دیا
خیال رہے کہ شانیا سوارٹ کے علاوہ کوئی اور کھلاڑی اس میچ میں کوئی سکور نہ کرسکی ۔ شانیا نے 160 کی نا قابل شکست اننگز کھیلی اور 9 ایکسٹرا رنز ملے، یوں ٹی ٹونٹی میچ کے مقررہ 20 اوورز میں ماپوملنگا کی ٹیم نے نو وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے۔ ایسٹرن گاوٹنگ کی باولر ماسنگیٹا نے صرف 15 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔170 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ایسٹرن گاوٹنگ کی کھلاڑیوں کی جانب سے کوئی کارکردگی دیکھنے میں نہیں آئی۔ اوپنر سی نیگل واحد کھلاڑی تھیں جنہوں نے مزاحمت دکھائی اور 63 رنز بنانے میں کامیاب رہیں تاہم ان کے علاوہ کوئی اور بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔ یوں ایسٹرن گاوٹنگ کی پوری ٹیم 127 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔