سانحہ کوئٹہ کمیشن رپورٹ، تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں چوہدری نثار کیخلاف تحریک التواءجمع کرا دی

سانحہ کوئٹہ کمیشن رپورٹ، تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں چوہدری نثار کیخلاف ...
سانحہ کوئٹہ کمیشن رپورٹ، تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں چوہدری نثار کیخلاف تحریک التواءجمع کرا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف نے کوئٹہ کمیشن رپورٹ پر قومی اسمبلی میں وزیر داخلہ چوہدری نثار کے خلاف تحریک التواءجمع کرا دی ہے۔

ہر جماعت کی وزارت عظمیٰ کی خواہش اپوزیشن اتحاد میں رکاوٹ ہے : چودھری شجاعت حسین
یہ تحریک التواءپاکستان تحریک انصاف کے رہنماءشاہ محمود قریشی، شیریں مزاری اور منزہ حسین کی جانب سے جمع کروائی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سانحہ کوئٹہ پر جسٹس فائز عیسیٰ کی سربراہی میں بننے والے کمیشن نے جو رپورٹ پیش کی ہے اس میں وفاقی وزارت داخلہ اور صوبائی حکومت کی ناکامی کا ذکر کیا گیا ہے۔
تحریک التوا کے متن میں کہا گیا ہے کہ رپورٹ کے مطابق سانحہ کوئٹہ کے رونماءہونے میں صوبائی حکومت کی کوتاہی اور غفلت بھی شامل ہے۔ بلوچستان میں دہشت گردی کو ختم کرنے میں سب سے بڑی رکاوٹ صوبائی حکومت اور سیاسی قیادت کی کرپشن ہے، کرپشن کے خاتمے تک دہشت گردی سے چھٹکارا نہیں پایا جا سکتا۔ رپورٹ میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی کالعدم تنظیموں کے رہنماو¿ں کے ساتھ ملاقاتوں کا بھی ذکر ہے۔

روس میں وزارت دفاع کا طیارہ گر کر تباہ ،27افراد جاں بحق ،12زخمی
تحریک التوا میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار سے ایوان میں آکر خود پر لگے الزامات پر وضاحت پیش کرنے اور ارکان پارلیمنٹ میں پائی جانے والی تشویش دور کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

مزید :

قومی -