برسبین ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد آسٹریلیا نے اگلے میچ کے لیے وننگ کمبی نیشن کے ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ کرلیا

برسبین ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد آسٹریلیا نے اگلے میچ کے لیے وننگ کمبی نیشن کے ...

برسبین(ڈیلی پاکستان آن لائن )برسبین ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو شکست دینے کے بعد آسٹریلیا نے اگلے ٹیسٹ میچ کے لیے ٹیم میںکوئی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق برسبین ٹیسٹ کے پانچویں روز آسٹریلیا نے سخت مقابلے کے بعد پاکستان کو صرف39رنز سے شکست دے دی جس کے بعد سریز کے اگلے میچ میں آسٹریلیا نے اپنا وننگ کمبی نیشن میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے البتہ آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ سلیکٹر ز اگلے 24گھنٹوں میں کھلاڑیوں کو چیک کر کے حتمی فیصلہ کریں گے ۔آسٹریلیا کی جانب سے میٹ رنشا ،ڈیوڈ وارنر ،عثمان خواجہ ،سٹیو سمتھ ،پیٹر ہینڈس کومب ،نک میڈنسن ،میتھیو ویڈ ،مچل سٹارک ،جوش ہیزل ووڈ ،نیتھن لیون ،جیکسن برڈ اور چیڈ سیرز شامل ہیں ۔

مزید : کھیل

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...