آسٹریلیا میں خاتون کے کرسمس ٹری سے سانپ نکل آیا

آسٹریلیا میں خاتون کے کرسمس ٹری سے سانپ نکل آیا
آسٹریلیا میں خاتون کے کرسمس ٹری سے سانپ نکل آیا

میلبرن (ڈیلی پاکستان آن لائن ) آسٹریلوی شہر میلبرن میں کرسمس کی تیاریوں کیلئے سجائے گئے ”کرسمس ٹری “ سے خطرناک سانپ نکل آیا جس نے خاتون کی چیخیں نکلوا دیں ۔

سکائی نیوز کے مطابق آسٹریلیا میں ایک خاتون نے عیسائیوں کے تہوار کیلئے کرسمس ٹری سجارکھا تھا جس میں سے اچانک ایک زہریلا سانپ برآمد ہو گیا جس کے بعد سانپ پکڑنے والے ماہر کو طلب کرنا پڑ گیا ۔

پشتو کی نامور گلوکارہ معشوق سلطانہ انتقال کر گئیں

سانپ پکڑنے والے شخص نے سانپ کو پکڑ کر تھیلے میں بند کر لیا اور بتایا کہ یہ ٹائیگر نسل کا سانپ ہے جو انتہائی زہریلے اور خطرناک ہوتے ہیں اور آسٹریلیا میں عام پائے جاتے ہیں جبکہ ان سانپوں میں درختوں پر چڑھنے کی صلاحیت ہوتی ہے ۔

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...