عوام کرپشن کا خاتمہ اور چوروں کا احتساب چاہتے ہیں ، حکمرانوں کے پاس حکومت کا کوئی جواز نہیں : سراج الحق

عوام کرپشن کا خاتمہ اور چوروں کا احتساب چاہتے ہیں ، حکمرانوں کے پاس حکومت کا ...
عوام کرپشن کا خاتمہ اور چوروں کا احتساب چاہتے ہیں ، حکمرانوں کے پاس حکومت کا کوئی جواز نہیں : سراج الحق

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے پاس حکومت کا کوئی اخلاقی جواز نہیں رہا ۔عوام کرپشن کا خاتمہ اور چوروں کا احتساب چاہتے ہیں۔

منصورہ میں مرکزی پارلیمانی مشاورتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کے اندرجمہوریت ہے نہ امانت ودیانت کاکوئی تصور۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہر لٹیرے کو کٹہرے میں کھڑا کیا جائے ۔حکمران قومی سرمائے سے اپنی انتخابی مہم چلا رہے ہیں ۔

لاہور ہائی کورٹ نے تمام نابینا افراد کو میرٹ پر نوکری دینے کا حکم دیدیا

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ ہماری تحریک کی وجہ سے آج ہرمجلس کاموضوع کرپشن بن چکاہے۔جماعت اسلامی کی کرپشن فری پاکستان تحریک کامیابی سے ہمکنارہوگی۔

مزید : لاہور