کوئٹہ کمیشن رپورٹ پر تحریک انصاف نے چوہدری نثار کے خلاف تحریک التوا جمع کرادی

کوئٹہ کمیشن رپورٹ پر تحریک انصاف نے چوہدری نثار کے خلاف تحریک التوا جمع ...
کوئٹہ کمیشن رپورٹ پر تحریک انصاف نے چوہدری نثار کے خلاف تحریک التوا جمع کرادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) کوئٹہ کمیشن رپورٹ پر پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں وزیر داخلہ چوہدری نثار کے خلاف تحریک التوا جمع کرا دی ہے۔نجی نیوز چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی ،شیریں مزاری اور منز ہ حسین نے قومی اسمبلی میں کوئٹہ کمیشن رپورٹ پر تحریک التوا جمع کرائی۔تحریک التوا کے متن میں کہا گیا ہے کہ سانحہ کوئٹہ پر جسٹس فائز عیسیٰ کی سربراہی میں بننے والے کمیشن نے جو رپورٹ پیش کی ہے اس میں وفاقی وزارت داخلہ اور صوبائی حکومت کی ناکامی کا ذکر کیا گیا ہے۔

عمرہ کی ادائیگی ، پاک فوج کے سپہ سالار کی تصاویر سامنے آگئیں
تحریک التوا میں بتایا گیا ہے کہ کمیشن رپورٹ میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی کالعدم تنظیموں کے رہنماوں کے ساتھ ملاقاتوں کا بھی ذکر ہے جب کہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سانحہ کوئٹہ کے رونما ہونے میں صوبائی حکومت کی کوتاہی اور غفلت بھی شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کو ختم کرنے میں سب سے بڑی رکاوٹ صوبائی حکومت اور سیاسی قیادت کی کرپشن ہے، کرپشن کے خاتمے تک دہشت گردی سے چھٹکارا نہیں پایا جا سکتا۔تحریک التوا میں مزید کہا گیا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار ایوان میں آکر خود پر لگے الزامات پر وضاحت پیش کریں اور ارکان پارلیمنٹ میں پائی جانے والی تشویش کو دور کریں۔

مزید :

قومی -