شاہد آفریدی نے 24سال بعد ٹرین کا سفر کر کے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا

شاہد آفریدی نے 24سال بعد ٹرین کا سفر کر کے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا
شاہد آفریدی نے 24سال بعد ٹرین کا سفر کر کے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنی فیملی کے ہمراہ ٹرین پر سفر کر کے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا ۔

اپنے ٹیویٹر اکاﺅنٹ پر شاہد آفریدی نے فیملی کے ہمراہ ٹرین پر سفر کرتے وقت کی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ اپنے بیوی بچوں اور اہل خانہ کے ہمراہ موجود ہیں ۔ شاہد آفریدی نے اپنے پیغام میں پاکستان ریلویز کے سفری معیار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ”پاکستان میں 24سال بعد ٹرین پر سفر کرنے کا تجربہ سفری معیار اور اوقات کار کے حوالے سے انتہائی خوشگوار رہا “۔

شاہد آفریدی تصویر میں انتہائی خوشگوار موڈ میں نظر آرہے ہیں جن کا کہنا ہے کہ اتنے طویل عرصے کے بعد ٹرین کے سفر کے ایک ایک لمحے کو بھرپور انجوائے کیا ۔

مزید : کھیل