جہاز حادثے میں تمام 32 افراد زخمی ہوئے، کوئی ہلاک نہیں ہوا، روسی وزارت دفاع کا دعویٰ

جہاز حادثے میں تمام 32 افراد زخمی ہوئے، کوئی ہلاک نہیں ہوا، روسی وزارت دفاع کا ...
جہاز حادثے میں تمام 32 افراد زخمی ہوئے، کوئی ہلاک نہیں ہوا، روسی وزارت دفاع کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ماسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن) روسی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ کریش لینڈنگ کرنے والے فوجی جہاز میں سوار تمام افراد زخمی ہوئے ہیں اور کوئی ہلاکت نہیں ہوئی، یہ طیارہ آرکٹیک ائیرپورٹ کی جانب محو پرواز تھا۔

روس میں وزارت دفاع کا طیارہ گر کر تباہ ،27افراد جاں بحق ،12زخمی
وزارت دفاع نے کہا ہے کہ روسی فوجی جہاز آئی ایل 18- ٹربو پروپ نے ساخا یاکوتیا خطے میں لیپتاوا سمندر کے اوپر تیکسی ٹاﺅن کے قریب کریش لینڈنگ کی۔ جہاز میں 32 مسافر اور عملے کے 7 افراد سوار تھے جو کانسک سے مشرقی سائبیریا جا رہا تھا جو 2,300 کلومیٹر دور تیکسی کے شمالی مغرب میں واقع ہے۔
ریسکیو ہیلی کاپٹروں نے جائے حادثہ سے 32 زخمیوں کو نکال کر تیکسی کے ہسپتال منتقل کر دیا ہے جن میں سے 16 کی حالت تشویشناک ہے۔ وزارت دفاع کے مطابق زندگی بچانے والے آلات سے لیس ایک خصوصی آئی ایل۔ 76 طیارہ تیکسی کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے جو زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ماسکو کے مرکزی فوجی ہسپتال میں لائے گا۔

کوئٹہ کمیشن رپورٹ پر تحریک انصاف نے چوہدری نثار کے خلاف تحریک التوا جمع کرادی
جہاز کا ڈیٹا ریکارڈ بھی جائے حادثہ سے اکٹھا کر لیا گیا ہے تاہم ابھی تک حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ یاکوتیا کے مقامی حکام کا کہنا ہے کہ انتہائی تیز ہوائیں اس حادثے کی ایک وجہ ہو سکتی ہیں جبکہ روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ پائلٹ کی غلطی یا فنی خرابی بھی حادثے کی وجہ ہو سکتی ہے۔
آئی ایل 18- چار انجنوں والا مسافر طیارہ ہے جسے 1950ءمیں بنایا گیا تھا اور ان میں سے کچھ ابھی بھی روسی فوجی کے زیر استعمال ہیں۔