جنید جمشید دوستوں اور اہل و عیال کی خٰیریت دریافت کرنے کیلئے ہر وقت اپنا موبائل ہاتھ میں رکھتے تھے :تیمور جنید

جنید جمشید دوستوں اور اہل و عیال کی خٰیریت دریافت کرنے کیلئے ہر وقت اپنا ...
جنید جمشید دوستوں اور اہل و عیال کی خٰیریت دریافت کرنے کیلئے ہر وقت اپنا موبائل ہاتھ میں رکھتے تھے :تیمور جنید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) جنید جمشید کے بیٹے تیمور جنید نے انکشاف کیا ہے کہ انکے والداپنے جاننے والوں کی حیریت دریافت کرنے کیلئے ہر وقت اپنا موبائل فون ہاتھ میں ہی رکھتے تھے ۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں تیمور جنید نے کہا کہ انکے مرحوم والد ہر وقت اپنا موبائل اپنے ہاتھ میں ہی رکھتے تھے جس کی وجہ یہ تھی کہ وہ اپنے دوست احباب کو بتا سکیں کہ وہ انکے بارے میں سوچنے اور دعاکرنے میں مصروف ہیں ۔

لاہور ہائی کورٹ نے تمام نابینا افراد کو میرٹ پر نوکری دینے کا حکم دیدیا

تیمور جنید نے مزید کہا کہ پچھلے چند سالوں سے میرے والد اپنی تصاویر میں موبائل فون کے ساتھ دیکھے گئے ہیں جسے دیکھ کر سب حیران ہو تے تھے تاہم انکی نماز جنازہ میں دنیا بھر سے آئے ہوئے لوگوں نے بتایا کہ مرحوم ہر جاننے والے سے رابطے میں رہتے تھے اور انہیں کال یا میسج کرتے رہتے تھے ۔
انہوں نے ایک واقعے کاذکر کرتے ہوئے کہا کہ لندن میں قیام کے دوران بارش ہونا شروع ہو گئی اور ہمارے کپڑے بھیگ گئے جو صحن میں سوکھنے کیلئے لٹکا دیے گئے تھے تو میری والدہ نے ابو سے کہا کہ بچوں کو اندر لے آئیںجس پر میرے والد نے کہا کہ ”کوئی اگر دیکھ لے جنید جمشید کی فیملی ان سے کیا کام کرا رہی ہے “ جس پر ہم سب حیران ہوئے اور اب مجھے محسوس ہوتا ہے کہ وہ صرف ہمارے والد ہی نہیں بلکہ اس سے کہیں زیادہ بڑے انسان تھے ۔”میرے والد کوئی معمولی انسان نہیں تھے بلکہ انہوں نے لاکھوں لوگوں کی زندگیوں کو تبدیل کیا “۔

پشتو کی نامور گلوکارہ معشوق سلطانہ انتقال کر گئیں

تیمور نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں بتایا کہ جس طرح میرے والد کی نماز جنازہ میں لوگوں نے شرکت کی اور میت کو کندھے دیے اس سے مجھے یقین ہو گیا ہے کہ وہ سب کیلئے خاص انسان تھے ۔

مزید :

کراچی -