بھارتی ریاست اترکھنڈ میں مسلمان ملازمین کو نماز جمعہ کےلئے ڈیڑھ گھنٹے کا وقفہ دینے کا فیصلہ

بھارتی ریاست اترکھنڈ میں مسلمان ملازمین کو نماز جمعہ کےلئے ڈیڑھ گھنٹے کا ...

دیہرہ دون (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست اترکھنڈ کی حکومت نے مسلمان سرکاری ملازمین کو نماز جمعہ کی ادائیگی کےلئے ہر ہفتہ ڈیڑھ گھنٹے کا وقفہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس خصوصی وقفے کی منظوری کانگریس کے وزیر اعلیٰ ہریش راوت نے کابینہ کے اجلاس کے دوران گزشتہ روز دی۔ نماز جمعہ پڑھنے کےلئے ملازمین دوپہر ساڑھے 12سے 2بجے تک وقفہ کر سکیں گے۔واضح رہے کہ اترکھنڈ میں ریاستی انتخابات کے پیش نظر کانگریس اور اس کے وزیر اعلیٰ ہریش راوت اپنے ووٹروں بشمول مسلمانوں کو لبھانے کی کوشش کر رہے ہیں

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...