پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سکھ کھلاڑی بھی ٹیم کا حصہ بن گیا، یہ کون ہے؟ جان کر آپ کو بھی بے حد خوشی ہو گی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پہلی بار ایک سکھ کھلاڑی مہندر پال کو 30 ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔
برسبین ٹیسٹ: آسٹریلیا سنسنی خیز مقابلے کے بعد اپنے ہی گھر میں ”تاریخی شرمندگی“ سے بچ گیا، پاکستان کو 39 رنز سے شکست، اسد شفیق کی سنچری اور ٹیل اینڈرز کی بہادری نے میچ یادگار بنا دیا
پی سی بی کی جانب سے نوجوان اور ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کرنے کی مثالیں کم ہی ملتی ہیں حالانکہ پاکستان کرکٹ کے مستقبل کو بچانے کیلئے یہ انتہائی اہم ضروری ہے۔ لیکن پی سی بی ہمیشہ ہی نامعلوم وجوہات کی بناءپر نوجوان ٹیلنٹ کو نظرانداز کیا ہے تاہم اب ایک سکھ کھلاڑی مہند ر پال کو ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کر کے کرکٹ بورڈ نے سب کو حیران کر دیا ہے۔
مہندرا سنگھ پاکستان کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرنے والا پہلا سکھ کھلاڑی ہو گا۔ امید کرتے ہیں کہ مہندرا پال نے سخت محنت کیساتھ جس طرح 30 ابھرتے ہوئے نوجوان کھلاڑیوں کی فہرست میں جگہ بنائی ہے، وہ پاکستان ٹیم میں بھی جگہ بنانے میں کامیاب ہوں گے اور پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
پاکستانی ٹیم نے ٹیسٹ کرکٹ میں وہ کام کر دیا جو 10 سالوں میں کوئی ٹیم نہ کر سکی، قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا
ماہرین نے پی سی بی کی جانب سے سکھ کھلاڑی کو منتخب کرنے کے اقدام کو خوب سراہا اور کہا ہے کہ اس سے پاکستان میں اقلیتوں کیساتھ ناروا سلوک کا تاثر زائل ہو گا اور دنیا بھر میں پاکستان کی ایک مثبت تصویر سامنے آئے گی۔