اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں 5پیسے کا اضافہ

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں 5پیسے کا اضافہ
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں 5پیسے کا اضافہ

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکی ڈالر کی قدر میں 5پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی قیمت 108روپے 25پیسے ہو گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالرکی قدر میں 5پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی قیمت خرید 107روپے 70پیسے ہو گئی جبکہ قیمت فروخت 108روپے 25پیسے ہو گئی ہے ۔ادھر انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کوئی ردو بدل نہیں ہوا اور اس کی قیمت خرید 104روپے 40پیسے جبکہ قیمت فروخت 104روپے 60پیسے کی سطح پر برقرار ہے ۔

مزید : بزنس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...