پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان ،کے ایس ای 100انڈیکس 46ہزار 938پوائنٹس کی سطح پر بند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان ،کے ایس ای 100انڈیکس 46ہزار 938پوائنٹس کی ...

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج مثبت رجحان رہا اور کے ایس ای 100انڈیکس 46ہزار938پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ۔تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان رہا اور کے ایس ای 100انڈیکس 354پوائنٹس کے اضافے کے بعد 46ہزار 938پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ۔ پی ایس ایکس میں آج 18کروڑ 72لاکھ 53ہزار 620شیئرز کا کاروبار ہوا جن کی مارکیٹنگ ویلیو 15ارب 63کروڑ82لاکھ 45ہزار 496روپے تھی ۔آج کے ایس ای 100انڈیکس میں مجموعی طور پر 403کمپنیوں نے کاروبار کیا جن میں سے 193کمپنیوں کے شیئرز کی ویلیو میں اضافہ ،193کمپنیوں کے شیئرز کی ویلیو میں کمی اور 17کمپنیوں کے شیئرز کی ویلیو میں کوئی ردو بدل نہ ہوا ۔

مزید : بزنس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...