25دسمبر کو کراچی میں تاریخی جلسہ کریں گے ،تمام چہ میگو ئیاں ختم ہو جائیں گی :فاروق ستار

25دسمبر کو کراچی میں تاریخی جلسہ کریں گے ،تمام چہ میگو ئیاں ختم ہو جائیں گی ...

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے اعلان کیا ہے کہ 25دسمبر کو شہر قائد میں تاریخی جلسہ کریں گے جس میں تمام قیاس آرائیوں کا جواب دیں گے ۔کراچی میں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے ضروری سمجھا کے عوام کے سامنے سب بتا دیں اس لیے 25دسمبر کو جلسہ رکھا گیا ہے جو کہ ایم کیو ایم کے دیگر جلسوں سے بڑا ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس جلسے میں ایسی بات کریں گے جس سے تمام قیاس آرائیاں دریا برد اور چہ میگوئیاں ختم ہو جائیں گی ۔فاروق ستار نے کہا کہ اس جلسے میں پیغام دیں گے کہ کراچی کل بھی ایم کیو ایم پاکستان کا قلعہ تھا اور آج بھی ایم کیو ایم پاکستان کا قلعہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم سپریم کورٹ کی شکر گزار ہے جس نے سات سال بعد مقامی حکومتوں کے انتخابات کرانے کے لیے فیصلے صادر کیے ورنہ اس ملک کے جاگیر دار اور وڈیرے علامتی طور پر بھی مقامی حکومتوں کو برداشت نہیں کرتے ۔ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے آثار نظر آرہے ہیں کہ مارچ تک مردم شماری بھی ہو جائے گی ۔

مزید : کراچی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...