چنیوٹ میں شہری کو لوٹ کر فرار ہونیوالے ڈاکو ڈمپر کی زد میں آکر مارے گئے

چنیوٹ میں شہری کو لوٹ کر فرار ہونیوالے ڈاکو ڈمپر کی زد میں آکر مارے گئے
چنیوٹ میں شہری کو لوٹ کر فرار ہونیوالے ڈاکو ڈمپر کی زد میں آکر مارے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چنیوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) شہری کو لوٹ کر فرار ہونے والے ڈاکو ڈمپر کی زد میں آکر جاں بحق ہو گئے جبکہ مزاحمت پر زخمی ہونیوالا شہری عابد بھی الائیڈ ہسپتال میں  دم توڑ گیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق عابد نامی شہری چنیوٹ میں حبیب بینک سے رقم لیکر باہر نکلا تو گھات لگائے موٹر سائیکل سوار ڈاکوﺅں نے گن پوائنٹ پر لوٹنے کی کوشش کی لیکن مزاحمت پر گولی مار دی اور دولاکھ روپے نقدی چھین کر فرار ہونے لگے تو  پیچھے سے کار میں آنے والے خاتون نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی ۔
کار کی ٹکر کے بعد ڈاکوﺅں کی موٹر سائیکل ایک ڈمپر سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں ایک ملزم موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرے کو زخمی حالت میں ہسپتال لیجا یا گیا جہاں وہ بھی دم توڑ گیا ، واقعے کے بعد کار سوار خاتون موقع سے فرار ہو گئی ۔ آخری اطلاعات تک مرنیوالے ڈاکوؤں کی شناخت نہیں ہوسکی ۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ڈاکو شہری عابد کو لوٹ کر فیصل آباد روڈ کی طرف فرار ہونے لگے تو پیچھے سے کار سوار خاتون نے ٹکر مار دی جس سے ملزمان کی موٹر سائیکل بے قابو ہو کر پاس گزرنے والے ڈمپر سے جا ٹکرائی ۔ واقعے کے بعد پولیس کو طلب کیا گیا جنہوں نے ڈاکو کو ہسپتال منتقل کیا ۔

مزید :

جرم و انصاف -