شہبازشریف سے وزیراعظم کشمیر کی ملاقات،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے معصوم شہریوں پر مظالم کی سخت مذمت

شہبازشریف سے وزیراعظم کشمیر کی ملاقات،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے معصوم ...
شہبازشریف سے وزیراعظم کشمیر کی ملاقات،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے معصوم شہریوں پر مظالم کی سخت مذمت

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے ملاقا ت کی ہے جس میں مقبوضہ کشمیر میں جاری نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی مذمت کی گئی ۔تفصیلات کے مطابق شہبازشریف کا کہناتھا کہ قابض بھارتی افواج نے کشمیری عوام پرظلم کی انتہاکردی ہے ، بھارتی افواج ظلم وستم سے تحریک آزادی کونہیں دباسکی، عالمی برادری قابض بھارتی افواج کے مظالم کا نوٹس لے ۔شہبازشریف کاکہناتھا کہ وزیراعظم نوازشریف نے مسئلہ کشمیر کوبھرپوراندازسے عالمی دنیا کے سامنے اٹھایا ہے ۔

مزید : لاہور