خورشیدشاہ اوراعتزازاحسن سے شاہ محمود قریشی کی ملاقات ختم،اپوزیشن کا پارلیمنٹ میں حکومت کےخلاف مشترکہ موقف اپنانے کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)خورشیدشاہ اوراعتزازاحسن سےشاہ محمود قریشی کی ملاقات ختم ہوگئی ہے،اپوزیشن جماعتوں نے پارلیمنٹ میں حکومت کےخلاف مشترکہ موقف اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
جیو نیوز کے مطابق خورشیدشاہ اوراعتزازاحسن سےشاہ محمود قریشی کی ملاقات ختم ہوگئی ہے،اپوزیشن جماعتوں نے پارلیمنٹ میں حکومت کےخلاف مشترکہ موقف اپنانے کا فیصلہ کیا ہے،اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا ملاقات کے بعد کہنا تھا کہ فیصلہ تحریک استحقاق اورسانحہ کوئٹہ انکوائری رپورٹ پرمشترکہ موقف اپنایاجائےگا۔