پنجابی،مہاجر، سندھی، بلوچی، پٹھان سب بھا ئی بھائی،ہمیں کسی کو مار کر اپنے حقوق نہیں لینے:مصطفی کمال

پنجابی،مہاجر، سندھی، بلوچی، پٹھان سب بھا ئی بھائی،ہمیں کسی کو مار کر اپنے ...

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )پی ایس پی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہم نے کسی کو مار کر اپنے حقوق نہیں لینے ،پنجابی،مہاجر، سندھی، بلوچی، پٹھان سب بھا ئی بھائی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاک(پی ایس پی) سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال کاکارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کسی کا کوئی دشمن نہیں ہےتمہیں تقسیم کیا گیا ہے تاکہ ملک میں انارکی پیدا کی جاسکے ،پاکستان میں بسنے والے پنجابی،مہاجر، سندھی، بلوچی، پٹھان سبھی بھائی بھائی ہیں، لیکن معاشرے کے کچھ بچے بگڑے ہوئے جن کو سیدھے راستے پر لانا ہوگا،انہوں نے مزیدکہا کہ ہم یہاں نفرت کی سیاست کرنے نہیں آئے، محبت بانٹنی ہے اور معاشرے میں امن وامان اور محبت کی فضا کو بر قرار رکھنا ہے بجا ئے اس کے ہم دوسروں کو مار کر ان کے حقوق پر بھی قابض ہو جائیں۔

مزید : کراچی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...