روزنامہ پاکستان بناآواز،حکومت نے بھی بالآخر ’بل بتوڑی‘ کیلئے اعلان کردیا

روزنامہ پاکستان بناآواز،حکومت نے بھی بالآخر ’بل بتوڑی‘ کیلئے اعلان کردیا
روزنامہ پاکستان بناآواز،حکومت نے بھی بالآخر ’بل بتوڑی‘ کیلئے اعلان کردیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) روزنامہ پاکستان کی طرف سے عینک والا جن کی معروف کردار بل بتوڑی (نصرت آراء) کی کسمپرسی کا معاملہ سامنے لایا تو حکام بھی خواب غفلت کی نیند سے جاگ گئے اور بیت المال نے ماضی کی معروف اداکارہ کیلئے 50ہزارروپے امداد اور علاج کااعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی طرف سے نصرت آراءسے ٹیلی فونک رابطہ کرکے اُنہیں مالی مدد دینے اورسرکاری خرچ پر علاج معالجے کی یقین دہانی کرائی ۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق بیت المال کی طرف سے نصرت آراءکوپچاس ہزار روپے کا چیک دیدیاگیاہے ۔

ایم ڈی بیت الما ل عابد شیخ نے نصرت آراءکو کسی بھی سرکاری ہسپتال میں داخل ہونے کی تجویز دی ہے ۔

یادرہے کہ روزنامہ پاکستان سے خصوصی گفتگومیں نصرت آراءنے اپنی کسمپرسی اورفلم انڈسٹری و معاشرے کی بے حسی سے پردہ اٹھایا تھا اور انکشاف کیاتھاکہ ایک عرصے تک داتادربار سے صرف لنگر کا کھاتے رہنے کی وجہ سے انہیں جلد کی بیماری لگ گئی ہے ۔ نصرت آراءنے کیاکچھ بتایا اور یہ ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

مزید : تفریح