شیخ رشید کی قومی اسمبلی میں تقریر پی ٹی وی پر لائیو نشر کی گئی

شیخ رشید کی قومی اسمبلی میں تقریر پی ٹی وی پر لائیو نشر کی گئی
شیخ رشید کی قومی اسمبلی میں تقریر پی ٹی وی پر لائیو نشر کی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )ایک عرصہ دراز کے بعد قومی اسمبلی میں ایسی شخصیت کی آواز گونجنے لگی جن کا ہر بار اسمبلی سے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران حکومت سے یہی شکوہ رہتاتھا کہ انہیں بولنے کی اجازت ہیں دی جاتی اور وہ شخصیت عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید ہیں ، ان کا عمومی طور پر یہی شکوہ ہوتا تھا کہ جب وہ بولنے کی کوشش کرتے ہیں تو ان کا مائیک بند کر دیا جاتاہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف بھی قومی اسمبلی کا بائیکاٹ ختم کر چکی ہے اور اسمبلی اجلاسوں میں اب کافی ’رونک ‘بھی نظر آتی ہے اور ایسے میں اچانک شیخ رشید بھی کھل کر اسمبلی فلو ر پر اظہار خیال کررہے ہیں اور سب سے بڑی بات یہ کہ ان کی تقریر پی ٹی وی پر لائیو نشر کی گئی جس کے بارے میں کسی نے شائد توقع بھی نہ کی ہو گی ۔تاہم حکومت نے اب شیخ رشید کے تمام شکوے دور کر دیئے ہیں کہ انہیں بولنے کی اجازت نہیں دی جاتی بلکہ اب تو ان کی تقریر بھی پی ٹی وی پر لائیو چلائی گئی ہے ۔

مزید :

اسلام آباد -