طاہر مشہدی نے متنازع ایشو کو چھیڑا ،صرف پاکستان میں ہی نہیں دنیا کے ہرملک میں مذہب کے نام پر تشدد ہوتا ہے،سینیٹر مشاہد اللہ خان کا سینیٹ اجلاس سے خطاب

طاہر مشہدی نے متنازع ایشو کو چھیڑا ،صرف پاکستان میں ہی نہیں دنیا کے ہرملک میں ...
طاہر مشہدی نے متنازع ایشو کو چھیڑا ،صرف پاکستان میں ہی نہیں دنیا کے ہرملک میں مذہب کے نام پر تشدد ہوتا ہے،سینیٹر مشاہد اللہ خان کا سینیٹ اجلاس سے خطاب

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹر مشاہد اللہ خان کا کہنا تھا کہ طاہر مشہدی نے متنازع ایشو کو چھیڑا ہے،صرف پاکستان میں ہی نہیں دنیا کے ہرملک میں مذہب کے نام پر تشدد ہوتا ہے۔

سینیٹ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے گیان چند نے کہا ہے کہ ہندو لڑکیوں کو زبردستی مذہب تبدیل کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے،ایسا نہیں ہونا چاہیے،زبردستی مذہب تبدیل کروانے والوں کو روکنا چاہیے،ایسا قانون بنایا جائے کے ایسا نہ ہو۔

روزنامہ پاکستان بناآواز،حکومت نے بھی بالآخر ’بل بتوڑی‘ کیلئے اعلان کردیا

حکومتی موقف دیتے ہوئے سینیٹر مشاہد اللہ خان کا کہنا تھا کہ طاہر مشہدی نے متنازع ایشو کو چھیڑا ہے،بتائیں دنیا کے کس ملک میں مذہبی منافرت نہیں ہے،پاکستان میں اقلیتوں کے ساتھ ایسا برا کیا ہوتا ہے؟انہوں نے کہا ہے کہ مذہب کے نام پر خواہ مخواہ بحث نہ کی جائے،دنیا کے ہرملک میں مذہب کے نام پر تشدد ہوتا ہے صرف پاکستان میں نہیں ہوتا ہے،شام میں ہالوکاسٹ ہورہا ہے،مسلمان مسلمان کو مار رہا ہے، ہمیں ان لوگوں پرکڑی نظر رکھنے کی ضرورت ہے، جو آگ مسلم دنیا میں لگی ہے کچھ لوگ اس آگ کو پاکستان میں لانا چاہتے ہیں ، مذہبی اورفرقہ پسندوں کی بات ایوان میں نہیں ہونی چاہیے۔

وزیر مملکت مذہبی امور پیر حسنات نے کہا ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کے تحفظ کیلیے باقاعدہ ایک وزارت ہے۔

مزید : قومی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...