پیپلز پارٹی شیرکا مقابلہ کرنا جانتی ہے یہ تو نقلی شیرہیں،نوا شریف ملک میں واپس پیپلز پارٹی کی وجہ سے آئے ہیں:نثار کھوڑو

پیپلز پارٹی شیرکا مقابلہ کرنا جانتی ہے یہ تو نقلی شیرہیں،نوا شریف ملک میں ...

کراچی (ڈیلی پا کستان آن لائن)پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ یہ تو نقلی شیر ہیں پیپلز پارٹی اصلی شیروں کا مقابلہ کرنا بھی جانتی ہے،نواز شریف پیپلز پارٹی کی وجہ سے ملک میں واپس آئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ نثار احمد کھوڑوکا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سابق صدر آصف زرداری 23 دسمبر کی دوپہر کو کراچی ایئرپورٹ پہنچیں گے جہاں پارٹی کی جانب سے ان کا پر تپاک استقبال کیا جائے گا ،ہم 27دسمبرکے بعد قائدین کی زیر قیادت تحریک چلا کر سیاسی ماحول گرما دیں گے، اور جو لوگ کہتے ملک میں پیپلز پارٹی ختم ہونے کے دہانے پر ہے تحریک کے دوران پیپلز پارٹی کے جیالوں کا جم غفیر ان کی باتوں کی نفی کرے گا۔

نثار کھوڑو نے وزیراعظم نواز شریف پر تنقیدی نشتر برساتے ہوئے کہا کہ اب نوازشریف جانے کی تیاری کر لیں ان کی حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں،نواز شریف اس بات کو ذہن نشین رکھیں کہ پیپلز پارٹی کی وجہ سے ان کی ملک میں واپسی ممکن ہوئی ہے جبکہ آصف زرداری نوازشریف کی طرح آمر سے معاہدہ کرکے ملک سے باہر نہیں گئے ہیں۔

مزید : کراچی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...