چیئرمین سینیٹ اجلاس کے دوران سینیٹر کلثوم پروین کے موبائل فون استعمال کرنے پر برہم

چیئرمین سینیٹ اجلاس کے دوران سینیٹر کلثوم پروین کے موبائل فون استعمال کرنے ...
چیئرمین سینیٹ اجلاس کے دوران سینیٹر کلثوم پروین کے موبائل فون استعمال کرنے پر برہم

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )سینیٹ کے اجلاس کے دوران سینیٹر کلثوم پروین کے موبائل فون استعمال کرنے پر چیئرمین سینیٹ رضا ربانی برہم ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کا اجلاس چیئرمین رضا ربانی کی زیر صدارت جاری تھی کہ اس دوران بی این پی عوامی کی سینیٹر کلثوم پروین مسلسل موبائل فون استعمال کرتی ہوئی پائی گئیں جس پر رضا ربانی برہم ہو گئے اور وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اگر اجلاس کے دوران دوبارہ موبائل فون استعمال کرتے ہوئے آپ پائی گئیں تو ضبط کر لیا جائے گا ۔

مزید : اسلام آباد