ڈاکٹر صاحبہ! آپ بڑی ہوگئی ہیں قوانین بھی سیکھ لیں: ایاز صادق کا شیریں مزاری پر طنز

ڈاکٹر صاحبہ! آپ بڑی ہوگئی ہیں قوانین بھی سیکھ لیں: ایاز صادق کا شیریں مزاری پر ...

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری قومی اسمبلی میں خاص مقام رکھتی ہیں اور جب بھی کوئی اجلاس ہو تو اس دوران سپیکر کی توجہ دوسرے ارکان کی نسبت ان پر زیادہ ہوتی ہے ، لیکن آج کے اجلاس میں تو سپیکر نے شیریں مزاری سے قوانین سیکھنے کی ہی فرمائش کردی۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت شروع ہوا تو سب سے پہلے شیخ رشید کو بولنے کا موقع ملا۔ شیخ رشید کے بعد جب سپیکر ایاز صادق نے حکومتی رہنما دانیال عزیز کو مائیک دیا تو پی ٹی آئی ارکان نے ہنگامہ آرائی شروع کردی جس میں شیریں مزاری پیش پیش تھیں ۔

’خورشید شاہ ہر وقت کہتے ہیں کہ پارلیمنٹ میں آؤ لیکن ان کا بھی 27 دسمبر کو پتا لگ جائے گا‘

شیریں مزاری کی طرف سے ایوان میں ہونے والی جنگ میں ہر اول دستے کا کردار ادا کرنا سپیکر کو ناگوار گزرا اور انہیں چپ کرانے کی کوشش کرتے رہے۔ سپیکر سردار ایاز صادق نے شیریں مزاری کو مخاطب کرکے کہا کہ ” ڈاکٹر صاحبہ آپ کی پہلے ہی ایک ویڈیو ٹی وی پر چل رہی ہے اس لیے آرام سے بیٹھ جائیں۔ آپ بڑی ہوگئی ہیں اب قوانین بھی سیکھ لیں، آپ کو پتا ہے کہ ایوان میں مائیک کے بغیر نہیں بولتے“۔

چیئرمین سینیٹ اجلاس کے دوران سینیٹر کلثوم پروین کے موبائل فون استعمال کرنے پر برہم

اس موقع پر دانیال عزیز نے شیریں مزاری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ” ڈاکٹر صاحبہ آپ اپنی عمر دیکھیں اور اپنی حرکتیں دیکھیں“ ۔ دانیال عزیز کی بات پر شیریں مزاری نے بھی ترکی بہ ترکی جواب دیا اور کہا ” سب جھوٹ بول رہے ہیں، سچ بولنا سیکھیں“۔

مزید : قومی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...