حسینہ گل کے وارث کیلئے چترال میں جرگہ،نوجوان لڑکی نے پھوپھی کے ساتھ رہنے سے انکار کر دیا

حسینہ گل کے وارث کیلئے چترال میں جرگہ،نوجوان لڑکی نے پھوپھی کے ساتھ رہنے سے ...
حسینہ گل کے وارث کیلئے چترال میں جرگہ،نوجوان لڑکی نے پھوپھی کے ساتھ رہنے سے انکار کر دیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والی خاندان کے چھ افراد کی بچنے والی اکیلی لڑکی کے وارث کے حوالے سے چترال میں جرگے کا اجلاس ہوا جس کے سامنے حسینہ گل نے اپنی پھوپھی کے ساتھ رہنے سے انکار کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق جرگے میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو، مقامی انتظامیہ سمیت دیگر رشتہ داروں نے بھی شرکت کی ،حسینہ گل نے جرگے کے روبرو اپنی پھوپھی کے ساتھ رہنے سے انکار کرتے ہوئے کچھ روز اپنے مرحوم والد کے کزن کے ساتھ رہنے کی خواہش کا اظہار کیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر چترال نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حسینہ گل اس کے بعد اسلام آباد جائیں گی جبکہ لڑکی نے سیشن جج کی عدالت میں بیان بھی ریکارڈ کروا دیاہے ۔اسسٹنٹ کمشنر کا کہناتھاکہ حسینہ گل اس وقت چائلڈ پروٹیکشن بیوروکی تحویل اور زیر علاج ہے اور حسینہ گل کو سیکیورٹی بھی فراہم کر دی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ حسینہ گل صدمے کی وجہ سے شدید ڈپریشن کا شکار ہے ،اسے ماہر نفسیات کی جانب سے علاج کی ضرورت ہے ۔واضح رہے کہ حسینہ گل کے خاندانی ذرائع کا کہناہے کہ حسینہ گل کی پھوپھی اس کی شادی اپنے بیٹے سے کروانا چاہتی ہے ۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں