خان صاحب کبھی یہاں ڈگڈگی بجاتے ہیں تو کبھی وہاں؟دانیال عزیز نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں خفیہ ملاقاتوں کا ذکر چھیڑ دیا

خان صاحب کبھی یہاں ڈگڈگی بجاتے ہیں تو کبھی وہاں؟دانیال عزیز نے قومی اسمبلی ...

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) خان صاحب کبھی یہاں ڈگڈگی بجاتے ہیں تو کبھی وہاں؟دانیال عزیز نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں خفیہ ملاقاتوں کا ذکر چھیڑ دیا۔

دانیال عزیز نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے 35پنکچرز والی بات کو سیاسی کہا تھا،وزیر اعظم کی تقریر میں لندن کے پیسہ بارے ذکر نہیں ہے،آپ وزیر اعظم کو بلانے کی بات کررہے ہیں بتائیں عمران خان کب آئیں گے،اگر یہ کیس جیت چکے ہیں تو عمران خان کہاں ہیں،وزیر اعظم کے ایوان اور سپریم کورٹ میں جمع کروائے گئے جواب میں کوئی فرق نہیں ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان کو وزیراعظم بنوانے کی سازش تیار کی جارہی تھیں، یہ بے نقاب ہوئے اور فیل ہوگئے،انہیں معلوم تھا کہ الیکشن ہوئے تو نوازشریف جیتنے جارہے ہیں،قادری ون میں الیکشن ملتوی کروا کر پہلے احتساب کا نعرہ لگایا گیا،یہ قادری ون تھا جن کا مشن تھا کہ سیاست نہیں ریاست بچاو¿،عمران خان نے فنڈز ریزنگ کے نام پرلاس اینجلس ،ٹیکساس میں 2 آف شور کمپنیاں کھولیں۔

ڈاکٹر صاحبہ! آپ بڑی ہوگئی ہیں قوانین بھی سیکھ لیں: ایاز صادق کا شیریں مزاری پر طنز

انہوں نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے سمجھتے ہیں کس پس منظر میں ڈگڈگی کا لفظ استعمال کیا ، اگر کہیں تو ڈی ایچ اے میں خفیہ ملاقاتوں کا احوال بتاوں؟ یہ ڈگڈگی سے اچھی طرح واقف ہیں اور بہت کچھ خوب جانتے ہیں، خان صاحب کبھی یہاں ڈگڈگی بجاتے ہیں تو کبھی وہاں ،ان لوگوں نے سیاست ، جمہوریت اور عوام کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا، یہ لوگ احتساب کی بات کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ میں ثبوت سے کہتاہوں کہ ان کے تو ڈرائیور کے نام بزنس چل رہے ہیں،عمران خان اس لیے نہیں آئے کہ ان کو پتا ہے ان کے پلے کچھ نہیں ہے،ان کے پاس کوئی ثبوت نہیں، اب آپ نے بھاگناہے، آج عمران خان یہاں کیوں نہیں آئے، یہ 302 کا مقدمہ دائر کرکے اب غلط بیانی کا مقدمہ لڑ رہے ہیں، آج ان کا بیان بدل چکا، وکیل بھی بدل لیاہے ان کے پاس کوئی ثبوت نہیں، اورنج لائن آج بننے جارہی ہے تو ان کے پاس کچھ نہیں۔

مزید : قومی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...