پوری دنیا میں اپنی بیوی کا ’پیچھا‘ کر کے دھوم مچانے والے مسلمان فوٹوگرافر نے اپنی کامیابی کا راز بتادیا، یہ تصویر کس طرح بناتا ہے؟ جان کر آپ کی حیرت کی بھی انتہا نہ رہے گی

پوری دنیا میں اپنی بیوی کا ’پیچھا‘ کر کے دھوم مچانے والے مسلمان فوٹوگرافر ...
پوری دنیا میں اپنی بیوی کا ’پیچھا‘ کر کے دھوم مچانے والے مسلمان فوٹوگرافر نے اپنی کامیابی کا راز بتادیا، یہ تصویر کس طرح بناتا ہے؟ جان کر آپ کی حیرت کی بھی انتہا نہ رہے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) روس کے مسلمان فوٹوگرافر مراد عثمان اور اس کی اہلیہ نتالیہ زخاروفا نے دنیا کی سیاحت کے دوران انسٹاگرام پر ایسی خوبصورت اور متاثر کن تصاویر ”فالو می ٹو“ (FollowMeTo)سیریز کے نام سے شیئر کرنی شروع کیں کہ انٹرنیٹ صارفین کے دلوں میں گھر کر گئے اور عالمگیر شہرت حاصل کر لی۔ اب عثمان نے اپنی کامیابی کے راز سے پردہ اٹھا دیا ہے۔ انگریزی اخبار دی ٹربیون کی رپورٹ کے مطابق اس سیریز میں شیئر کی گئی تصاویر اس مخصوص انداز میں بنائی گئیں کہ نتالیہ آگے چل رہی ہوتی اور اس کے پیچھے عثمان اس کا ہاتھ تھامے چل رہا ہوتا تھا۔ تاہم تصویر میں عثمان کا صرف ہاتھ نظر آتا تھا۔ ان تصاویر سے یہ تاثر ملتا کہ عثمان اس پورے سفر میں اپنی بیوی کا ہاتھ تھامے اس کے پیچھے چلتا رہا ہے۔ انہوں نے بھارت کا دورہ بھی کیا جہاں تاج محل اور دیگر تاریخی مقامات پر بنائی گئی تصاویر بھی انہوں نے انسٹاگرام پر پوسٹ کیں۔ ان تمام تصاویر دیکھ کر لگتا ہے کہ انہوں نے انتہائی آسانی کے ساتھ بنا لی ہوں گی تاہم اب عثمان نے یوٹیوب پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں یہ تصاویر بنانے کا طریقہ کار دکھایا گیا ہے، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ فالو می ٹو سیریز کے لیے دونوں نے خاصی محنت کی تھی اور موسم کی سختیاں اور سفر کی صعوبتیں برداشت کی تھیں، تب کہیں جا کر ایسی شاہکار تصاویر ممکن ہو سکیں۔واضح رہے کہ نتالیہ عثمان روس کی معروف ٹی وی میزبان ہیں اور ٹی وی چینل ”ون رشیا“ (One Russia) کے ساتھ منسلک ہیں، جبکہ عثمان مراد پروفیشنل فوٹوگرافر اور سفرنامہ نگار ہیں۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -