آئی سی آئی جے کی رپورٹ جھوٹی ہے تو پھر وزیراعظم کو بات کرنے کی کیا ضرورت تھی؟: خورشید شاہ

آئی سی آئی جے کی رپورٹ جھوٹی ہے تو پھر وزیراعظم کو بات کرنے کی کیا ضرورت تھی؟: ...
آئی سی آئی جے کی رپورٹ جھوٹی ہے تو پھر وزیراعظم کو بات کرنے کی کیا ضرورت تھی؟: خورشید شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ آئی سی آئی جے کی رپورٹ جھوٹی ہے تو پھر وزیراعظم کو اس پر بات کرنے کی کیا ضرورت تھی؟ اس معاملے کو خود مسلم لیگ ن نے حقیقت بنایا ہے۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ میں بھی سمجھتا ہوں کہ آئی سی آئی جے کی رپورٹ جھوٹی ہے لیکن اگر آئی سی آئی جے رپورٹ جھوٹ کا پلندا ہے تو برطانوی وزیراعظم نے پارلیمنٹ کو وضاحتیں کیوں دیں؟ کیوں آئس لینڈ کے وزیراعظم نے استعفیٰ دیا۔ اگر یہ جھوٹ تھا تو پھر وزیراعظم کو اس پر بات کرنے کی کیا ضرورت تھی؟ اس معاملے کو خود مسلم لیگ ن نے حقیقت بنایا ہے۔

ڈاکٹر صاحبہ! آپ بڑی ہوگئی ہیں قوانین بھی سیکھ لیں: ایاز صادق کا شیریں مزاری پر طنز
انہوں نے کہا کہ پاناما کے معاملے پر برطانوی وزیراعظم نے گھنٹوں کیوں وضاحتیں دیں حالانکہ ان کا نام تو اس میں شامل نہیں تھا،میں حیران ہوں کہ حکومت کی جانب سے کیسے جواب آرہے ہیں۔ ہم نے ہمیشہ پارلیمنٹ کو اہمیت دی اور اس کو عزت بخشی، ہمارے وزیراعظم نے کبھی اس پارلیمنٹ کونہیں چھوڑا، ہمارا وزیراعظم ہر روز اپنی نشست پر آکر بیٹھتا تھا اور سب کچھ سنتا تھا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -