پانچ اہم ترین ریگولیٹر ز کو وزارتوں کے ماتحت کر نے کا نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت نے پانچ اہم ترین ریگولیٹر ز کو وزارتوں کے ماتحت کر نے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے۔
تفصیلات کے مطابق نوٹیفکیشن میں کہا گیاہے کہ ریگولیٹرزکوکابینہ ڈویڑن کے بجائے وزارتوں کے ماتحت کیاگیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق اوگراکووزارت تیل اورگیس،نیپراکووزارت پانی وبجلی ، پیپراکووزارت خزانہ اور فریکونئسی ایلوکیشن بورڈکووزارت آئی ٹی اور ٹیلی کام کے ما تحت کر دیا گیاہے ۔اوگرا کو وزارت تیل اور گیس کے ماتحت کرنے سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کرنے کا اختیار وزارت پٹرولیم کے پاس ہو گا۔واضح رہے کہ فریکوینسی ایلوکیشن بورڈ وزارت کے ماتحت کرنے کی تجویز 2 سال پہلے وزیراعظم نے مسترد کی تھی۔