اگر دانت ٹوٹ جائے تو اسے پھینکنے کی بجائے ۔۔۔ سائنسدانوں نے ایسا مشورہ دے دیا کہ سن کر آپ بھی دانت ٹوٹنے کی صورت میں فوری طور پر یہ کام کریں گے
نیویارک(نیوزڈیسک) اگرکسی حادثے یا لڑائی کی وجہ سے آپ کادانت ٹوٹ جائے تو اسے ہرگز نہ پھینکیں بلکہ اسے فوری طور پر اس جگہ پر لگادیں جہاں سے یہ ٹوٹا ہے۔ ماہردندان سازوں کا کہنا ہے کہ دانت کے ٹوٹ جانے کے بعد 20منٹ کے اندر اسے دوبارہ اپنی جگہ پر لگادیا جائے تو اس بات کا قوی امکان ہوتا ہے کہ جڑیں اسے پکڑلیں اور یہ ضائع ہونے سے بچ جائے۔ اگر 20منٹ گزر جائیں تو ابھی بھی آپ کے پاس موقع ہے کہ اسے واپس جگہ پر لگادیں۔ماہردندان کا کہنا ہے کہ ایک گھںتے کے اندر بھی دانت کو واپس لگانے کی صورت میں اسے جوڑاجاسکتا ہے لیکن ایک گھنٹہ گزر جائے تو پھر آپ کا یہ دانت ضائع ہوجاتاہے اور جڑیں اسے قبول کرنے سے انکار کردیتی ہیں۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ دانت ٹوٹنے کی صورت میں جڑوں کو انگلیوں سے بالکل نہ چھوئیں بلکہ انہیں پانی سے صاف کریں اور ساتھ ہی دانت کو دھوئیں اور جڑوں میں واپس لگادیں اور بعدمیں انٹی بائیوٹکس کھاکر انفیکشن سے بچاجاسکتا ہے۔ دانت کو لگاتے ہوئے احتیاط سے کام لیں اور اسے انتہائی آرام کے ساتھ اپنی جگہ پر لگائیں،کچھ لوگ اسے الٹا لگانے کی غلطی کرجاتے ہیں جس کی وجہ سے دیگر مسائل پیدا ہوجاتے ہیں۔