اگر آپ معروف کمپنی ایپل میں کام کرنے کے خواہشمند ہیں تو ان سوالات کی تیاری کریں اور اپنی نوکری پکی کرلیں

اگر آپ معروف کمپنی ایپل میں کام کرنے کے خواہشمند ہیں تو ان سوالات کی تیاری ...
اگر آپ معروف کمپنی ایپل میں کام کرنے کے خواہشمند ہیں تو ان سوالات کی تیاری کریں اور اپنی نوکری پکی کرلیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سان فرانسسکو(نیوزڈیسک) اچھی تنخواہ اور بڑی کمپنی میں کام کرنے کا اپناہی مزہ ہے اور دنیا میں ہرانسان ہی کی خواہش ہوتی ہے کہ اسے یہ دونوں چیزیں ملیں۔معروف کمپنی ایپل کا شمار بھی ایسی کمپنیوں میں ہوتا ہے جہاں کام کرنا لوگوں کا خواب ہوتا ہے۔حال ہی میں Glassdoor نے ایسے سوالات بتائے ہیں جو ایپل میں بھرتی کے وقت پوچھے جاسکتے ہیں،آئیے آپ کو ان سے آگاہ کرتے ہیں۔
1۔ایک ایسا کوڈ لکھیں جس سے پتا لگے کہ آپ چھوٹی Endianیا بڑی Endianپر کام کررہے ہیں۔
2۔آپ کا پسندیدہ کھانا کون سا ہے؟
3۔نیچے لکھے ہوئے کوڈ کے بارے میں بتائیں کہ یہ کیوں لامحدود لوپ ہے:
a[10]; int i; for(i=0;i<=10;i++) { a[i]=0; }
4۔آپ کی پسندیدہ ایپل پراڈکٹ کون سی ہے اور کیوں؟
5۔آپ کے پاس کتنی ایپل پراڈکٹس ہیں؟
6۔آپ کا ایک صارف میک پراڈکٹBig Buyسے خریدنا چاہتا ہے ،آپ اسے کس طریقے سے یہ پراڈکٹ ایپل سٹور سے خریدنے پرقائل کریں گے۔
7۔آپ کی زندگی کو ٹیکنالوجی نے کس طرح آسان کیا ہے؟
8۔اگر آپ کو کسی دوردراز جگہ پر کوئی ٹیکنالوجی کی ایک چیز لے جانے کا موقع ملا تو آپ کس چیز کو ترجیح دیں گے۔
9۔کیاآپ ایپل پربھروسہ کرتے ہیں؟
10۔ایک گھنٹے میں C++کا سادہ کوڈ لکھیں جس میں ان پٹ اور آﺅٹ پٹ بھی شامل ہوں۔
11۔اگر آپ ایپل کے بارے میں کچھ تبدیل کرنا چاہیں تو وہ کیا ہوگا۔
12۔آپ کے نزدیک ایپل میں کام کرنے کی کیا اہمیت ہے؟
13۔مجھے یہ پین فروخت کریں۔
14۔آپ ہمارے سسٹم کو کیسے ہیک کریں گے؟
15۔آپ کا اپنے لئے کیا نعرہ ہوگا۔
16۔آئی فون کی بیٹری بچانے کے پانچ طریقے بتائیں۔
17۔ایک آٹھ سال کے بچے کو موڈیم/راﺅٹر کے بارے میں سمجھائیں۔
18۔حال ہی میں ایپل نے کس کمپنی کے ساتھ اشتراک کیا ہے؟
19۔اگر آپ ایپل کی کوئی پراڈکٹ ہوتے تووہ کون سی ہوتی؟
20۔آئی پوڈ پر آپ کا پسندیدہ گانا کون سا ہے۔