فرانس میں اعلیٰ سرکاری عہدے پر فائز پاکستانی خاتون نے میڈم ایلیگینٹ 2017 کا خطاب اپنے نام کر لیا

فرانس میں اعلیٰ سرکاری عہدے پر فائز پاکستانی خاتون نے میڈم ایلیگینٹ 2017 کا ...
فرانس میں اعلیٰ سرکاری عہدے پر فائز پاکستانی خاتون نے میڈم ایلیگینٹ 2017 کا خطاب اپنے نام کر لیا

پیرس (ڈیلی پاکستان آن لائن) بیرون ملک مقیم پاکستانی نہ صرف کثیر تعداد میں زر مبادلہ بھیج کر ملکی معیشت کی بڑھوتری میں اہم کردار ادا کرتے ہیں بلکہ گاہے بگاہے ملک کا نام روشن کرنے کا موقع بھی ہاتھ سے نہیں جانے دیتے۔ ایسی ہی ایک مثال منڈی بہاؤالدین سے تعلق رکھنے والی تبسم سلیم ہیں جو فرانس میں میڈم ایلیگینٹ 2017 کا خطاب اپنے نام کرچکی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فرانس میں ہر سال مس ایلیگینٹ اور میڈم ایلیگینٹ انٹرنیشنل کے نام سے ایک مقابلہ کرایاجاتا ہے جس میں خوبصورت مگر نفیس خواتین کا انتخاب انتہائی عمدگی کے ساتھ کیا جاتا ہے۔ بلاشبہ یہ ایونٹ بیہودگی اور فحاشی سے پاک ہوتا ہے اور اسی وجہ سے فرانس میں اعلیٰ سرکاری عہدے پر فائز تبسم سلیم نے بھی اس مقابلے میں شرکت کی اور میڈم ایلیگنٹ 2017 کا ٹائٹل سجا کر پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کیا۔

روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے میڈم ایلیگنٹ انٹرنیشنل تبسم سلیم کا کہنا تھا کہ وہ فرانس میں اپنے ٹائٹل کا بہترین استعمال کرتے ہوئے پاکستانی ثقافت کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گی۔

واضح رہے کہ میڈم ایلیگنٹ انٹرنیشنل تبسم سلیم کا تعلق پنجاب کے ضلع منڈی بہاؤالدین سے ہے اور وہ 2005 سے فرانس میں اعلیٰ سرکاری عہدے پر فائز ہیں ۔

Madam elegant international 2017 Tabassum saleem by dailypakistan

مزید : تفریح

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...