ہائی کورٹ نے نئی داخلہ پالیسی معطل کردی ،نجی میڈیکل کالجوں کو پرانی پالیسی کے تحت داخلوں کی اجازت

ہائی کورٹ نے نئی داخلہ پالیسی معطل کردی ،نجی میڈیکل کالجوں کو پرانی پالیسی ...
ہائی کورٹ نے نئی داخلہ پالیسی معطل کردی ،نجی میڈیکل کالجوں کو پرانی پالیسی کے تحت داخلوں کی اجازت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے میڈیکل کالجوں میں داخلہ کی نئی سرکاری پالیسی معطل کرتے ہوئے نجی کالجوں کو پرانی پالیسی کے تحت داخلوں کی اجازت دے دی ہے ۔داخلوں کی نئی پالیسی کو سینٹرل ایڈمشن پالیسی کا نام دیا گیا تھا جس کے تحت نجی میڈیکل کالجوں میں داخلے کا میرٹ بھی سرکاری سطح پر جاری کیا جانا تھا جس کے خلاف متعدد درخواستیں دائر کی گئی ہیں ۔فاضل جج نے تمام درخواستیں باقاعدہ سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے سینٹرل ایڈمشن پالیسی 2016ءمعطل کردی ہے جبکہ مدعا علیہان کو 16فروری کو طلبی کے نوٹس جاری کئے گئے ہیں ۔عدالت نے اس کیس میں درخواست گزار نجی کالجز اور پاکستان میڈیکل اور ڈینٹل کونسل کو مذاکرات کے ذریعے مسئلے کا حل نکالنے کے لئے مہلت دی تھی ،اس سلسلے میں اٹارنی جنرل کی سربراہی میں پی ایم ڈی سی اور نجی میڈیکل کالجز کے درمیان مذاکرات بھی ہوئے تاہم کوئی نتیجہ سامنے نہیں آیا جس پر فاضل جج نے قرار دیا کہ اس کیس کا قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا ۔عدالت نے کیس کی سماعت 16فروی تک ملتوی کرتے ہوئے نجی میڈیکل کالجوں سے متعلق نئی داخلہ پالیسی معطل کردی ہے ۔

مزید :

لاہور -