ہائی کورٹ نے عربی شہزادوں کو تلو ر کے شکار کی اجازت دینے سے متعلق تمام دستاویزات طلب کرلیں

ہائی کورٹ نے عربی شہزادوں کو تلو ر کے شکار کی اجازت دینے سے متعلق تمام ...
ہائی کورٹ نے عربی شہزادوں کو تلو ر کے شکار کی اجازت دینے سے متعلق تمام دستاویزات طلب کرلیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی) چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے پنجاب میں قطری اور سعودی شہزادوں کو تلور کے شکار کی اجازت دینے کے خلاف دائر درخواست میںمحکمہ وائلڈ لائف سے شیڈول کی تبدیلی کے لئے کابینہ کو بھجوائی گئی سمری اور دیگر متعلقہ دستاویزات طلب کرلی ہیں ۔فاضل عدالت نے مزید سماعت 21دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے قراردیا کہ بادی النظر میں شکار کیلئے جاری کردہ لائسنسز میں قانونی تقاضوں کو مدنظر نہیں رکھا گیا۔درخواست گزار مقامی شہری نعیم صادق کی جانب سے سردار کلیم الیاس ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ وزارت خارجہ نے پابندی کے باوجود قطری اور سعودی شہزادوں کو تلور کے شکار کیلئے لائسنز جاری کر دیئے ہیں، لائسنسوں کے اجراءکیلئے حکومت نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا سہارا لیا ہے، حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے کی غلط تشریح کر رہی ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہیں نہیں لکھا کہ تلور کے شکار کی اجازت ہے، انہوں نے مزید کہا کہ لاہور ہائیکورٹ پہلے بھی تلور کے شکار کے لائسنسز معطل کر چکی ہے، لہذا حالیہ دنوں میں قطری اور سعودی شہزادوں کو تلور کے شکار کیلئے جاری لائسنسز معطل کئے جائیں، سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیا کہ محکمہ وائلڈ لائف کے شیڈول میں ترمیم کر کے شکار کے لائسنز جاری کئے ہیں، اسکے اجازت نامے عدالت میں پیش کر دیئے گئے ہیں جس پر درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ شیڈول میں تبدیلی کیلئے صوبائی کابینہ کی منظوری لازمی ہے، ایک سیکرٹری پوری کابینہ کا اختیار استعمال نہیں کر سکتا، شکار کی اجازت کیلئے خصوصی رولز بھی بنائے جانے تھے لیکن آج تک وہ رولز بھی نہیں بنائے گئے، عدالت نے تفصیلی دلائل سننے کے بعد ریمارکس دیئے کہ بادی النظر میں شکار کے لائسنسز دیتے ہوئے قانونی تقاضوں کو مدنظر نہیں رکھا گیا، عدالت نے محکمہ وائلڈ لائف سے 21دسمبر تک شیڈول میں تبدیلی کیلئے کابینہ کو جاری کی گئی سمری اور دیگر متعلقہ دستاویزات طلب کر کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔

مزید :

لاہور -