عدالتوں میں وائی فائی کے ذریعے انٹرنٹ کی سہولت فراہم کرنے کافیصلہ

عدالتوں میں وائی فائی کے ذریعے انٹرنٹ کی سہولت فراہم کرنے کافیصلہ

لاہور(نامہ نگار)حکومت پنجاب نے عدالتوں میں وائی فائی کے ذریعے انٹرنٹ کی سہولت فراہم کرنے کافیصلہ کرلیاہے ،اب عدالتوں میں بھی وائی فائی کے ذریعے انٹرنیٹ کامفت استعمال ہوگا،پہلے مرحلے میں سیشن کورٹ کی حدودمیں 5بوسٹرلگائے جارہے ہیںجنہیں آئندہ 2روزکے اندراندرفعال کردیاجائے گا۔صوبائی حکومت نے عدالتوں کے اندرسائلین کوفوری رابطے کی سہولت فراہم کرنے کے لئے وائی فائی سسٹم نصب کردیاہے، ایک بوسٹر 75ہزار روپے مالیت کا ہے جبکہ 5سسٹم سیشن کورٹ میں نصب ہوں گے ۔سیشن جج لاہور نذیر احمد گجانہ نے اس سسٹم کی نگرانی کے لئے ایڈیشنل سیشن جج شازب سعید کو مقرر کردیا ہے، عدالتی ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں سیشن کورٹ میں بوسٹر لگائے جارہے ہیں، اس کے بعدسول کورٹ اورپھر چاروں کچہریوں میں یہ بوسٹر لگائے جائیں گے،اس سہولت سے سائلین کوفون کالزکرنے میں آسانی ہوگی،کوئی بھی شخص عدالت کے احاطہ میں موبائل پراپناہی فون نمبربطورپاس ورڈاستعمال کرکے یہ سہولت حاصل کرسکے گا۔

مزید : لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...